تیل و گیس کی تلاش کے 178 فعال لائسنسز جاری:علی پرویز

تیل و گیس کی تلاش کے 178   فعال لائسنسز جاری:علی پرویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا پاکستان میں تیل، گیس، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پرکشش مواقع موجود ہیں، جبکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان، ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی طلب ملکی پیداوار سے کہیں زیادہ ہے ، جس کے باعث اس شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے ساتھ توانائی کی ضروریات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔علی پرویز ملک نے بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت تیل اور گیس کی تلاش کے 178 فعال لائسنسز جاری کیے جا چکے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے ترکیہ کی کاروباری برادری کو پاکستان میں تیل و گیس، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مشترکہ منصوبوں کی ضرورت ہے ، جن سے دونوں ممالک کو یکساں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں