ایم ڈی کیٹ:سنگل فیس رجسٹریشن کا کل آخری دن،ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔۔۔
ملک بھر میں 16 اگست 2026 بروز اتوارکو بیک وقت صبح 10 بجے ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا ۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امیدواروں کی معمول کی فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کی کل 8 جولائی آخری تاریخ ہے ،تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی تک کرائی جا سکے گی۔