اداکارہ مومنہ کی بہن کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی احکامات معطل

 اداکارہ مومنہ کی بہن کیخلاف مقدمہ  درج کرنے کے عدالتی احکامات معطل

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے جسٹس آف پیس کے احکامات پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔

جسٹس عبہر گل نے رمشا اقبال کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 14 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔تحریری حکم کے مطابق جسٹس آف پیس نے 30 جون کو درخواست گزار رمشا اقبال کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے رمشا اقبال نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست گزار کی جانب سے عدنان احسان ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے ،عدالت نے ماتحت عدلیہ کے حکم پر آئندہ سماعت تک عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں