کوئٹہ : دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 افراد شہید، آپریشن میں 3 حملہ آور مارے گئے

کوئٹہ : دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 افراد شہید، آپریشن میں 3 حملہ آور مارے گئے

ہنہ اوڑک میں فائرنگ کا تبادلہ4شہری شہید، 8 زخمی ، دہشت گرد 7 افراد اغوا کرکے لے گئے ،اہل علاقہ کا احتجاج، دھرنا اے ٹی ایف کا علاقے میں آپریشن،3دہشت گردہلاک،دو اہلکار زخمی ،مکمل کلیئرنس تک آپریشن جاری رہے گا:ضیا لانگو

 کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )دہشت گردوں کے حملے میں 4مقامی افرادشہید اور فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے ، دہشت گرد 7 افراد اغوا کرکے لے گئے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 مقامی افراد شہیداور 8 زخمی ہو گئے معاون برائے میڈیا امور وزیرِ داخلہ بلوچستان بابر یوسف زئی کے مطابق مسلح افراد زرغون غر کے علاقے سے آئے تھے اور انہوں نے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری میں حملہ کر دیا اس دوران مسلح افراد اور مقامی افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ فائرنگ اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث تفریح آنے والے متعدد افراد ہنہ اوڑک اور اطراف میں پھنس گئے دوسری جانب کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک کے رہائشیوں کا احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہنہ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے رات واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کر کے کلی بابری میں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور قبائلی عمائدین کو مشترکہ سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنیکی یقین دہانی کروائی ۔صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اب تک تین دہشتگرد ہلاک اور دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں ، دہشت گرد 7 افراد اغوا کرکے لے گئے معاون سیاسی امور شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ ا وڑک میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ پیش آیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آٖغاز کیا جو جاری ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں اب تک تین دہشتگرد ہلاک اور دو اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہو گئے ہیں اور مکمل کلئیرنس تک آپریشن جاری رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں