گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب کرانے کیلئے 10 جولائی تک مہلت
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ یونینز اور آن لائن کیب سروسز کو گاڑیوں میں QR پینک بٹن نصب کرانے کیلئے 10 جولائی تک کی مہلت دیدی جسکے بعد خلاف ورزی پربھرپور کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔
سی ٹی او کے مطابق شہر میں ابتک 12 ہزار سے زائد آن لائن کیبز اور رکشوں میں QR پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں، 45 ٹریفک سیکٹرز میں خصوصی ٹیمیں اس عمل کو تیز رفتاری سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رکشوں میں تنصیب کیلئے 12 علیحدہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ رکشہ یونینز کے مطالبے پر مزید 4 نئے لائسنس سینٹر بھی بنا دیئے گئے ہیں ،پینک بٹن کی تنصیب سے شہریوں کے تحفظ کیلئے ڈرائیورز کی مزید مؤثر مانیٹرنگ ہوسکے گی۔