نصاب تبدیلی سے تاریخ مسخ نہیں ہوگی
کراچی (سٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے اجداد قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریاتی پاکستان میں ہجرت کر کے آئے تھے۔
یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صرف نصاب کی تبدیلی سے تاریخ کے روشن اوراق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا، بدنیتی اور لسانی تعصب نے آزادی کے اصل مفہوم کو دھندلا دیا ہے ۔