امریکا میں پی ٹی آئی ڈرامہ ناکام
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سان فرانسسکو میں پی ٹی آئی کا سیاسی ڈرامہ بری طرح ناکام ہوا۔۔۔
جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا شور ہمیشہ زمینی حقیقت اور عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتا،ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الحمدﷲ!سان فرانسسکو میں ہمارے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا پی ٹی آئی کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا، پانچ مختلف ریاستوں سے کارکنوں کو جمع کرنے کی اپیل کے باوجود صرف مٹھی بھر افراد ہی پہنچ سکے ۔