گنڈاپور کا آڈیو پیغام لِیک، گورننس اور تنخواہوں بارے انکشافات
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پارٹی واٹس ایپ گروپ سے آڈیو پیغام سامنے آ گیا جس میں گورننس و تنخواہوں سے متعلق اہم انکشافات کئے گئے۔
آڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور کہہ رہے ہیں صوبے میں ڈرون حملے اورپختونخوا حکومت کے فنڈز سے آپریشن ہو رہے ہیں،صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی خراب معیار کے کاموں کو روک رہے ہیں ، بیڈ گورننس کی لعن طعن بھی حکومت پر آتی ہے ۔انہوں نے آڈیو پیغام میں کہا کہ تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ اور ایکٹ کی تائید کرنے والوں کے نام سامنے لائے جائیں، بانی پی ٹی آئی نے اراکینِ اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے سے انکار کیا تھا ،میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔ادھر سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ آڈیو گنڈاپور کی ہی ہے ۔