سپریم کورٹ:لاء کلرک شپ پروگرام 23 جولائی تک درخواستیں طلب

سپریم کورٹ:لاء کلرک شپ پروگرام  23 جولائی تک درخواستیں طلب

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے 18 لاء کلرکس کی اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

کامیاب امیدوار مختلف ادوار میں اگست، نومبر، دسمبر 2026 اور فروری 2027 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔پریس ریلیز میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل اشتہار اور متعلقہ ہدایات کا بغور مطالعہ کریں،سپریم کورٹ کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں