پنجاب اسمبلی :سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارت کی مذمت کی قرارداد جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔
چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے قرار داد میں کہا ہے پچھلے سال بھی بھارت نے اچانک پانی چھوڑ کر کسان پر حملہ کیا، آج بھی واضح کرتے ہیں کہ بھارت کی یہ مسلسل جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں،قرار داد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں، آبی جارحیت اور بین الا قوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔