بریت درخواستوں پر دلائل طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر )اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے مائنز اور منرلز کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کیخلاف کیس میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر 25 جولائی کودلائل طلب کر لئے۔
سبطین خان نے عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کررکھا ہے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریفرنس نیب عدالت سے براہ راست اینٹی کرپشن کورٹ کو منتقل ہوا جبکہ مقدمہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہونا چاہیے تھا۔