لیڈیز پولیس پر تشدد کا الزام لگانے والی غیرملکی خاتون نے معذرت کرلی

لیڈیز پولیس پر تشدد کا الزام لگانے  والی غیرملکی خاتون نے معذرت کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں لیڈیز پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگانے والی غیرملکی خاتون نے معذرت کرلی ہے۔

غیرملکی خاتون نے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر معذرت چاہتی ہوں، اسلام آباد پولیس بہت اچھی ہے ،انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ رہائشگاہ کے مالک کے ساتھ تھا، تمام مسئلہ شاید زبان نہ سمجھنے کے باعث ہوا،غیرملکی خاتون نے کہا کہ پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں،اس سے قبل غیرملکی خاتون کی پولیس پر الزامات اور مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں