اسلام آبادہائیکورٹ انتظامی کمیٹی میں تبدیلی،جسٹس انعام امین شامل

 اسلام آبادہائیکورٹ انتظامی کمیٹی میں تبدیلی،جسٹس انعام امین شامل

جسٹس ارباب محمد طاہر اب انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے ،رجسٹرارآفس سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی،جسٹس ارباب محمد طاہر اب انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے ، چیف جسٹس سردارسرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی  کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، جسٹس محمد آصف اور جسٹس محمداعظم خان پہلے ہی کمیٹی کے ممبر ہیں۔ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیارہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں