جیل ٹرائل کیلئے خط کا جواب نہ آیا ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کوجیل ٹرائل کیلئے لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔