الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشادکو نااہل قرار دیدیا
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت پیپلز پارٹی کے فدا محمد نا شاد کو نااہل قرار دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا محمد ناشاد صادق اور امین نہیں رہے ، سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت فدا محمد کو نااہل قرار دے دیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فدا محمد ناشاد حلقہ جی بی اے -9 سکردو 3 سے کامیاب ہوئے تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہے اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیرکو جاری کیا جائے گا۔