الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب علی ہیکڑو کو اپیلٹ ٹربیونل مقررکر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے سند ھ ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب علی ہیکڑو کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ارباب علی ہیکڑو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 خیرپور فائیو کی نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔