ڈی، ای، ایف 13میں پلاٹس کی قرعہ اندازی، سی ڈی اے کو نوٹس جاری

ڈی، ای، ایف 13میں پلاٹس کی قرعہ اندازی، سی ڈی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی 13، ای 13 اور ایف 13 میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کی معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

متاثرین کی متفرق درخوا ست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی الاٹمنٹ کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں جبکہ سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا نوٹیفکیشن کر کے ای بیلٹنگ کا اشتہار جاری کرا دیا ہے ، استدعا ہے کہ درخواستوں کے فیصلے تک سی ڈی اے کا 3 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...