اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

آج بھی بادل برسنے کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس کا امکان

اسلام آباد، لاہور (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)  اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی کے بعد بارش، موسم خوشگوار ہو گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاہور کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے علاقے میں 69ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46، نوکنڈی، دالبندین میں 44، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...