شمیم بی بی کے مقدمہ کی پکار ، آئینی عدالت میں دلچسپ صورتحال

شمیم بی بی کے مقدمہ کی پکار ، آئینی عدالت میں دلچسپ صورتحال

آپ روسٹرم پر کیوں آئے : جسٹس حسن، شمیم بی بی میری بیگم کا نام:دیہاتی کا جواب فائل کے مطابق وہ تو بیوہ، آپ کی شادی کب ہوئی:جج کا سوال، تاریخ یاد نہیں:شہری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں منگل کو دوران سماعت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عدالتی عملے نے شمیم بی بی کے مقدمے کی پکار کی اور ایک دیہاتیشخص روسٹرم پر آ گیا جس پر عدالت اور کمرۂ عدالت میں موجود افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے شہری سے استفسار کیا آپ روسٹرم پر کیوں آئے ہیں؟ شہری نے پنجابی میں جواب دیا شمیم بی بی میری بیگم کا نام ہے ۔ جسٹس حسن اظہر نے حیران ہوتے ہوئے کہا شمیم بی بی آپ کی بیگم کیسے ہو سکتی ہے ؟ فائل کے مطابق تو شمیم بی بی بیوہ ہے۔

شہری نے جواب دیا شمیم واقعی میری بیوی کا نام ہے ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے مسکراتے ہوئے پوچھا، یہ بتاؤ تمہاری شادی کب ہوئی؟ شہری نے کہا مجھے اپنی شادی کی تاریخ یاد نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا پھر کیا یاد ہے ؟ شہری نے کہا میری شادی کو بیس سے پچیس سال ہو گئے ۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے مسکراتے ہوئے ایک اور سوال کیا جب شادی ہوئی تو کس کی حکومت تھی؟ شہری نے کہا دیہاتی آدمی ہوں مجھے حکومت کا نہیں معلوم۔ عدالت نے کہا یہ اس کا مقدمہ نہیں، وہ واپس اپنی نشست پر بیٹھ جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...