دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، شجاعت

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم  افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، شجاعت

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے علماء کرام کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر شجاعت حسین نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کیلئے علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں، اتحاد کی قوت سے ہی امن کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ،مزید کہا کہ مسلح افواج شرپسند عناصر اور امن دشمنوں کے خلاف برسر پیکار ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چو دھری شافع حسین ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم حافظ اسد عبید، ناظم اعلیٰ مولانا اویس حسن،چیئر مین پنجاب قرآن بورڈ حافظ زبیر حسن اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...