پاک انڈونیشیا دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہو گی، آصفہ بھٹو

پاک انڈونیشیا دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہو گی، آصفہ بھٹو

خاتون اول سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات،عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق پاکستان خاندانی منصوبہ بندی بارے انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کا خواہاں ، گفتگو

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی مستقبل میں مزید مستحکم ہوگی۔ آصفہ بھٹو سے انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی، اس موقع پر سفیر کی اہلیہ بھی ان کیساتھ تھیں۔ خاتون اول نے کراچی میں پاکستان۔انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ویکسین کی تیاری، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں ، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ آصفہ بھٹو نے کہا پاکستان خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی کے انتظام کے حوالے سے انڈونیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔ انڈونیشیا کے سفیر نے خاتون اول کو سندھ کے مختلف علاقوں کے اپنے حالیہ دورے سے آگاہ کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سفیر نے اس موقع پر خاتونِ اول کو ایک یادگاری اشاعت بھی پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...