پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں پیشرفت

پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں پیشرفت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال،بہترین ڈیل کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

واشنگٹن،اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ ملاقات میں قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے )کیلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔ دونوں فریقین نے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری میں تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عالمی طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون قومی ایئرلائن کے بیڑے کی جدید خطوط پر توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...