آئی ایس پی آر کا سمر کیمپ ،ملک بھر سے 4 ہزار طلبہ کی شرکت

آئی ایس پی آر کا سمر کیمپ ،ملک بھر سے 4 ہزار طلبہ کی شرکت

مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ واضح کر دیا :ڈاکٹر انیس

 راولپنڈی(دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ملک بھر کے طلبا و طالبات کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد سٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے شر کت کی ۔ وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان وہ فکری اساس ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت اور آزاد وطن کیلئے متحد کیا، پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی، سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اوراقلیتوں کیساتھ نارواسلوک نے بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کو مزید واضح کر دیا ہے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو ہمیشہ اصولی، مستقل اور واضح قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ تاریخ کے مطالعے ، تحقیق اور مستند ذرائع کی مدد سے اپنی آزادانہ رائے قائم کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مثبت تبدیلی کی بنیاد بنیں اور پاکستان کی تعمیرِ نو میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...