NCCIملازمین مستقلی کیس،پیراوائز کمنٹس جمع کرانیکی ہدایت
اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی متفرق درخواست منظور کی جاتی ہے :ہائیکورٹ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گریڈ 16سے اوپر کے 43کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل لازمی طور پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جسٹس اعظم خان نے دو صفحات پرمشتمل سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں عدالت نے کہادرخواست گزاروں کی جانب سے اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کی متفرق درخواست منظور کی جاتی ہے ، کافی وقت گزرنے کے باوجود فریقین کے پیرا وائزکمنٹس جمع نہیں کرائے جا سکے ، وفاق اوردیگر فریقین کے وکلا،ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی،عدالت نے مزید سماعت 24 جولائی کو مقرر کی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments