مینوفیکچرنگ ادارے سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر
رواں سال اپریل سے جا ری فشنگ مہم کا مقصد کمپنیوں کا حساس ڈیٹا حاصل کرنا،رپورٹ
اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی کے ماہرین نے ایک فشنگ مہم کا انکشاف کیا ہے اوربتایا ہے کہ دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ ادارے سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں مینوفیکچرنگ اداروں کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ، حملہ آور انگریزی زبان میں ایسی ای میلز بھیج رہے ہیں جو بظاہر ممکنہ گاہکوں کی جانب سے مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کرتی ہیں جبکہ ان کا اصل مقصد کمپنیوں کا حساس ڈیٹا حاصل کرنا ہے۔
یہ مہم اپریل 2026 میں شروع ہوئی تھی اور تاحال جاری ہے ۔ حملہ آور اکثر فشنگ ای میلز تیار کرنے یا دیگر عمل کو خودکار بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی استعمال کرتے ہیں۔ خطرات کو کم کرنے کے لیے اداروں کو سکیورٹی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ کیسپرسکی کاروباری اداروں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ کیسپرسکی سکیورٹی فار میل سرور جیسے قابلِ اعتماد میل سرور سکیورٹی حل استعمال کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments