ایس سی او سالگرہ ، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی تقریب رونمائی

 ایس سی او سالگرہ ، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد(وقائع نگار)شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے تنظیم کے ساتھ وابستگی اور علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکر ٹر ی جنرل نورلان یرمیکبایف نے مشترکہ طور پر کی ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد، علاقائی امن، باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے ویژن کے لئے پاکستان کے مستقل عزم کی علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...