پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کا قیام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ارکان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کیلئے ہدایات دینا غیر قانونی :درخواستگزار کمیٹی عدلیہ کے اختیارات استعمال کر رہی،عدالت سے کالعدم قرار دینے کی استدعا

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائم جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ کمیٹی عدلیہ کے اختیارات استعمال کر رہی ہے اور ارکانِ اسمبلی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کی ہدایات دینا آئین اور  قانون کے خلاف ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں ثنا افضل ملک نے اپنے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کی  وساطت سے دائر آئینی درخواست میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی، سپیکر،اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اور متعلقہ دیگر حکام کو فریق بنایا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کی کارروائیاں آئینی اور قانونی حدود سے متصادم ہیں، جوڈیشل کمیٹی کاارکانِ پنجاب اسمبلی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ بنوانے کیلئے ہدایات جاری کرنا بھی غیر قانونی اقدام ہے ۔درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے قیام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...