تھانہ انصاف کی پہلی دہلیز ،ہر شہری کو رسائی دیں ،سہیل آفریدی

تھانہ انصاف کی پہلی دہلیز ،ہر شہری  کو رسائی دیں ،سہیل آفریدی

پشاور، لوئردیر(دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود افراد سے ملاقا ت کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔

 اس مو قع پرانکا کہنا تھا کہ تھانہ عوام کیلئے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے ، ہر شہری کو عزت، سہولت اور فوری رسائی فراہم کی جائے ، زیرِ حراست افراد کے ساتھ انسانی وقار، قانون اور آئین کے مطابق برتاؤ کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا باوقار، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے لڑم حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...