ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی و شدید حبس، چند مقامات پر بارش

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرمی و شدید حبس، چند مقامات پر بارش

اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی پیش گوئی کر دی تا ہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

 بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اوران میں شدت کا امکان ہے ۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں آج سے 25 جولائی ،پختونخوا،بلوچستان ،پنجاب اور اسلام آباد میں کل 19 جولائی سے 23 جولائی ،سندھ کے چند علاقوں میں 20 جولائی سے 24جولائی کے دوران تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...