بلھے شاہ ایکسپریس کا افتتاح، واہگہ شٹل ٹرین بھی جلد شروع:عباسی

بلھے شاہ ایکسپریس کا افتتاح، واہگہ  شٹل ٹرین بھی جلد شروع:عباسی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ،اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ15 سال بعد بلھے شاہ ایکسپریس کا لاہور سے دوبارہ آغاز کیا جا رہا ،لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین اور راوی ایکسپریس بھی جلد شروع کرینگے۔

راوی ایکسپریس رواں ماہ 25 یا30 تاریخ تک چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نئی کوچز اور لوکوموٹیوز کی شمولیت سے ریلوے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا،32 کے بجائے 64 نئی کوچز شامل کی جا رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلھے شاہ ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے وزیر مملکت ملک رشید احمد کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن پر فیتہ کاٹ کر بلھے شاہ ٹرین کا افتتاح کیا۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ اگرچہ کوچز اور پاور پلانٹس کی کمی کا سامنا ہے تاہم اگست تک مزید کوچز آپریشنل کر دی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے فراہم کئے ہیں، لاہور، ملتان، خانیوال اور کراچی ریلوے سٹیشنز پر بھی کیمرے نصب کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...