کھڈیاں میں پسنجر ٹرین کی بحالی خوش آئند:ملک سعید ،سپیکر محمد احمد
کھڈیاں خاص، قصور (سیاسی نمائندہ)قصور کے ریلوے سٹیشن کھڈیاں خاص پر 16 سال بعد بلھے شاہ پسنجر ٹرین کی بحالی کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر نگرانی ایک بڑے عوامی جلسے اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان بھی موقع پر موجود رہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین پیمرا ملک سعید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عوام نے صرف ایک دن کی کال پر اس تقریب کو کامیاب بنایا، وہ اس پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ پسنجر ٹرین 16 سال بعد دوبارہ بحال ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے ، یہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ نے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی برابر کا انسان سمجھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments