پاکستان اور سویڈن کا زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

 پاکستان اور سویڈن کا زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

رانا تنویر کی سویڈش سفیر سے ملاقات، تحقیقی اداروں میں شراکت داری کی تجویز

  اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے سے ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان اور سویڈن میں زراعت، غذائی تحفظ اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کرمزیدفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زراعت و متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور سویڈن کے تجربات، تربیتی پروگراموں اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرنے کا خواہاں ہے ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے تحقیق، تکنیکی وفود کے تبادلے ، تعلیمی روابط اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور سویڈن کے متعلقہ تحقیقی اداروں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کی تجویز دی۔ انہوں نے سویڈش کمپنیوں کو زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ڈیری، بعد از برداشت انتظام، ویلیو ایڈیشن اور دیگر متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر فریقین نے جانوروں کی صحت، ڈیری سیکٹر، فوڈ سیفٹی اور پائیدار لائیو سٹاک کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ سویڈن کی سفیر نے وفاقی وزیر کو پاکستان کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں گلوبل لیڈرز گروپ آن اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی رکنیت حاصل کرنے کی باضابطہ ترغیب دی ،وفاقی وزیر نے اسکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نامزدگی کے عمل کو آگے بڑھائے گا اور اس عالمی پلیٹ فارم پر فعال کردار ادا کرے گا۔ فریقین نے اینٹی بائیوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال، عوامی آگاہی،مؤثر ریگولیٹری نظام کو مزید مضبوط بنانے اورون ہیلتھ پر بھی اتفاق کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...