پاکستان پوسٹ کے افسروملازم کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے ماتحت قرار

پاکستان پوسٹ کے افسروملازم کنٹرولر  جنرل اکاؤنٹس کے ماتحت قرار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے پاکستان پوسٹ آفس میں تعینات اکاؤنٹس و آڈٹ کیڈر سروس افسروں، ملازمین کو کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے ماتحت قرار دیا ہے۔

 چیف اکاؤنٹس آفیسر کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس و آڈٹ کیڈر کے تبادلوں، تعیناتیوں اور سروس کے تمام معاملات کا اختیار کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو سونپ دیا گیا ہے ۔ احکامات کے مطابق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو ہائی کورٹ فیصلے کے تحت مذکورہ اختیارات حاصل ہیں، ڈیپارٹمنٹ کے تمام اسسٹنٹ چیف اکاؤنٹس آفیسرز، اکاؤنٹس آفیسرز، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز، جونیئر اکاؤنٹنٹس، سینئر آڈیٹرز، جونیئر آڈیٹرز اور اکاؤنٹس کے ملازمین جو ہیڈ کوارٹرز، ڈائریکٹوریٹس، صوبائی دفاتر یا فیلڈ فارمیشنز ، پی ایم جیز، جی پی اوز اور ڈائریکٹوریٹ آف اکاؤنٹس پی پی او ڈی لاہور میں کام کر رہے ہیں اب چیف اکاؤنٹس آفیسر اسلام آباد کے ذریعے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے انتظامی کنٹرول اور کمانڈ کے ماتحت ہوں گے جن کے تبادلوں، تعیناتیوں اور سروس کے دیگر تمام امور کا اختیار اب صرف کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے پاس ہے ، کسی اتھارٹی کا اکاؤنٹس و آڈٹ کیڈر سروس معاملات بارے حکم کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی، ایسے حکم کی تعمیل پر انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...