بھارتی فوج مودی کی آلہ کار بن گئی:سابق بھارتی فوجی افسر

بھارتی فوج مودی کی آلہ کار بن گئی:سابق بھارتی فوجی افسر

چور سیاسی لیڈروں کی چاپلوسی کرنے والی عسکری قیادت پر لعنت بھیجتا ہوں فوجی سربراہ مودی، اڈانی اور امبانی کے ایجنٹ بن چکے :سابق صوبیدارچوہان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی فوج مودی کے سیاسی عزائم کیلئے آلہ کار بن گئی ہے ۔سابق بھارتی فوجی افسر نے حال ہی میں فوج میں سیاست اور اداروں کو ہندوتوا کے فروغ کیلئے استعمال کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا،سابق بھارتی فوجی صوبیدارچوہان نے بھارتی عسکری قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کے سربراہ مودی، اڈانی اور امبانی کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے فوجی نکلیں اور میدان میں آئیں ، چور سیاسی لیڈروں کی چاپلوسی کرنے والی عسکری قیادت پر لعنت بھیجتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی کی چاپلوسی کرنے والے فوج کی وردی پر دھبہ ہیں، ماں باپ اپنے بچوں کو وطن کی حفاظت کیلئے فوج میں بھیجتے ہیں، نہ کہ کسی ڈاکو کی حفاظت کیلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...