موسم گرما کی تعطیلات کا تیسراہفتہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا روسٹر جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کردیاگیاجس کا اطلاق کل 20 جولائی سے ہوگا۔
پرنسپل سیٹ لاہور پر 5 ڈویژن بینچز مختلف نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ گیارہ ججز بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کے فرائض سر انجام دیں گے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں کی سماعت کرے گا،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ فوجداری نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ سول اپیلوں کی سماعت کریگا، جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کریمنل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments