26 نومبر احتجاج کیس:عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،دنیا نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی،عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ،یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments