دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد ناگزیر:گورنر پنجاب

 دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد ناگزیر:گورنر پنجاب

محرم الحرام میں علما اورمذہبی قائدین کا مثبت کردار قابل ستائش ہے محبت و اخوت کا پیغام پھیلایا جائے :سلیم حیدر، علما و مشائخ وفد سے گفتگو

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ قوم کا دہشتگردی اورفرقہ واریت کیخلاف متحد ہونا ناگزیر ہے ۔ ملک دشمن عناصر ہمارے درمیان نفاق پیدا کرکے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام اورمذہبی قائدین نے مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں و ائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب صاحبزادہ پیر سید ضیغم عباس کی سربراہی میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سلیم حیدرنے کہا کہ مذہبی علما محبت،رواداری،اخُوت وبرداشت اور قومی یکجہتی کا پیغام پھیلائیں۔دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہے ۔ ملک میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...