قاتلوں، درندوں کیساتھ طاقت سے نمٹیں گے ، آئی جی آزاد کشمیر

 قاتلوں،  درندوں کیساتھ طاقت سے نمٹیں گے ، آئی جی آزاد کشمیر

ہمارے کئی جوان شہید ، بیشتر زخمی ان کے ساتھ مذاکرات کا تصور بھی نہیں کرسکتے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، لیاقت علی ملک

مظفر آباد (دنیا رپورٹ ) انسپکٹر جنرل آزاد جموں و کشمیر پولیس لیاقت علی ملک نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے مذاکرات کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دیا ،انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں، پولیس کی گردنیں کاٹنے والوں اور معصوم شہریوں پر تشدد کرنے والوں کے ساتھ ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی اور امن عامہ پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا بے دردی سے قتل کرنے ، ان کے سینے چاک کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی ، کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں اور سفاک درندوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے دوران ہمارے کئی جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ بیشتر اہلکار شدید زخمی ہیں ،انہوں نے ایک وا قعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماں کے جنازے پر جانے والے بے قصور شہری کو اغوا کر کے اس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، ایسے ظالموں کا کوئی سیاسی حل نہیں ہو سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...