ریلوے اصلاحات ، جدیدیت کی علامت

ریلوے اصلاحات ، جدیدیت کی علامت

لاہور(آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان ریلوے اصلاحات، جدیدیت اور بہتر سروس ڈلیوری کی علامت بن کر ابھر رہی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکردگی، شفافیت اور عوامی فلاح پر حکومت کی غیر متزلزل توجہ نے ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی ہے تاکہ ہر پاکستانی اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت پنجاب بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر صفائی، خوبصورتی اور مسافروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نئے معیار قائم کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...