پاکستان مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کاحامی

پاکستان مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کاحامی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کا حامی ہے۔

یومِ الحاقِ پاکستان پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم الحاق پاکستان پر پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کشمیری عوام کی تاریخ کا سنہری باب ہے ، کشمیریوں نے اپنی اجتماعی امنگوں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی تھی، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ محض جغرافیے کا نہیں بلکہ مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...