پٹرولیم قیمتوں کاروزانہ تعین ، عوام دشمنی

پٹرولیم قیمتوں کاروزانہ تعین ، عوام دشمنی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نیا فارمولہ متعارف کرانے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے عوام، ٹرانسپورٹرز، صنعتکاروں اور  تاجروں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی ، جبکہ ہر روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا ایک نیا جواز بھی مل جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...