الحاق کی قرار د ا د کشمیریوں کا دل پاکستان کیساتھ دھڑکنے کا ثبوت:مریم نواز

الحاق  کی  قرار  د ا د  کشمیریوں  کا  دل  پاکستان  کیساتھ  دھڑکنے   کا   ثبوت:مریم  نواز

سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور امن کا ضامن کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کوسلام،پاکستان کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا،پیغام

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پُر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے ،پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان بھارتی جبر کے شکار کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتارہے گا،بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں،انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...