پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم:حافظ نعیم

پاکستانی  قوم  کشمیری  عوام  کی  اصولی  حمایت  پر  ثابت  قدم:حافظ  نعیم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہر نوجوان آزادی کیلئے قربانیاں دے رہا :امیر جماعت اسلامی عظیم کشمیری لیڈر علی گیلانی مرحوم کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے پوری کشمیری قوم کی آواز :پیغام

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے ، کشمیری قوم ماضی کی طرح آج بھی متحد ہے اور آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،19 جولائی 1947 کو سرینگر میں سردار ابراہیم خان کے گھر منعقدہ اجلاس میں الحاقِ پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے یوم الحاقِ پاکستان کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہر نوجوان آزادی کیلئے قربانیاں دے رہا ہے ، عظیم کشمیری لیڈر سید علی گیلانی مرحوم کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے پوری کشمیری قوم کی آواز ہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ، کشمیر کی تمام اکائیاں پاکستان کا حصہ بنیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...