شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد ناقابلِ برداشت :عظمیٰ بخاری

شیخوپورہ تھیٹر میں اداکارہ پر تشدد ناقابلِ برداشت :عظمیٰ بخاری

ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی اقدامات جاری، تھیٹر مالکان سکیورٹی یقینی بنائیں خواتین کی عزت، وقار اور تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے :وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے گلستان تھیٹر میں دورانِ ڈرامہ سٹیج اداکارہ پر تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم راجہ زین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، انہوں نے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری  ہے ، قانون کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگرچہ ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے تاہم اس کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اسے قانون کے مطابق سزا دی جا سکے ،تھیٹرز میں فنکاروں بالخصوص خواتین اداکاراؤں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا تھیٹر مالکان کی ذمہ داری ہے ۔ ایسے افسوسناک واقعات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور حکومت خواتین کی عزت، وقار اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...