خلیجی ممالک کو اَب امریکا پر اعتماد نہیں رہا:نجم سیٹھی
ان ممالک کو ایران سے بات کرنی ہو گی،ترقی کیلئے اس سے معاہدہ کر لیں ایرانی وزیر داخلہ اہم ایشو پر بات کرنے آرہے :’’ آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘
لاہور(دنیا نیوز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر داخلہ بہت اہم ایشو پر بات کر نے پاکستان آرہے ہیں، کچھ ایسے ایشو ڈسکس ہوں گے جو آگے جاکر مسئلہ بن سکتے ہیں ،دنیا نیوز کے پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے لوگوں کو اکسایا جائے ، جیسے کردوں کو اکسایا گیا،ایران کو فکر ہے کہ پاکستانی بارڈر کے ساتھ ایرانی بلوچ بیٹھے ہوئے ہیں، یہ بھی آزاد بلوچستان کی تحریک چلا نا چا رہے ہیں ،ہوسکتا ہے ، ایرانی وفد اس ایشو پر بات کرنے آرہا ہو،یہ بھی بات کریں کہ ہمارے اس بارڈر پر آپکے علاقے میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو آپ دیکھ لیجیے گا، یو اے ای نے ایران کو پیغام بھیجا ہے کہ ہم امریکا کو آپ کے خلاف یہاں سے حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جو ہو گیا ،سو ہو گیا، اب سارے اکٹھے ہوکر بھی امریکا پر دباو ڈال رہے ہیں کہ ہمارا نقصان ہورہا ہے ،سننے میں آرہا ہے کہ کویت والے بھی پاکستان کو کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ کوئی دفاعی معاہدہ کرلیں،سارے خلیجی ممالک امریکا پر اعتماد نہیں کررہے ،امریکا اب کسی کھاتے میں نہیں ، میں نے پہلے دن کہا تھا کہ ان سب ممالک کو ایران سے بات کرنی ہو گی،ایران کے حملے جاری رہے تویہ زندہ نہیں رہ سکتے ،ان تمام ممالک کو چاہیے کہ ایران سے معاہدہ کرلیں تاکہ یہ بھی ترقی کریں، ایران کو بھی ترقی کرنے دیں،ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم امریکا پر یقین نہیں رکھتے ،ہم نے ایم او یو کو پھاڑدیا ہے ،ہم جنگ لڑیں گے ، سارے تجزیہ کار یہی کہہ رہے ہیں کہ اب کشیدگی بڑھ گئی ہے ،ایران کہتاہے ہم لڑیں گے ،ایران کو اندازہ ہے کہ امریکا ایک ماہ تک حملے کرسکتا ہے ، اتنی دیر تک تیل کی قیمتیں مزید بڑھ جائینگی،امریکا پر دنیا کا دبائو آئے گا کہ ایران سے کوئی مک مکا کریں ،صدر ٹرمپ چاہتاہے ،ا یران پر سخت حملے کئے جائیں،یہ مرحلہ آخری ہو،ایران نے فیصلہ کرلیا ہے ، اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ڈٹ کر لڑیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments