کچے میں گھر پر ڈرون حملے میں خاتون اور بچی جاں بحق

کچے میں گھر پر ڈرون حملے میں خاتون اور بچی جاں بحق

2 خواتین زخمی، رات کو سوتے وقت اچانک ڈرون آکر گر گیا ، اہل خانہ لگتا ہے ڈاکو بخت شر اور رانو شر نے ناکام ڈرون تجربہ کیاتھا،پولیس حکام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کچے کے علاقے میں ایک گھر پر ڈرون حملے میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ متوفین کے اہل خانہ کے مطابق رات کے وقت تمام گھر والے سو رہے تھے کہ اچانک ڈرون آ کر گرگیا ، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈرون کا تجربہ ڈاکوؤں نے کیا ہے ، یہ ڈاکو بخت شر اور رانو شر کا ناکام ڈرون تھا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...