بالاکوٹ:سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

بالاکوٹ:سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ ،سیالکوٹ(اے پی پی،نمائندہ دنیا) بالاکوٹ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا ۔

 ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے قریب ڈمناریاں کے مقام پر سیالکوٹ سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی، جاں بحق افراد میں شہروز ، ڈرائیورجنید اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمی کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کیوائی ہسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں زخمی کو مزید علاج اور جاں بحق افراد کے جسد خاکی قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...