پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھا ہے۔۔۔
جس میں انکشاف کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف مواقع پر باقاعدہ طور پر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا صوبائی اسمبلی میں ’رہائی تحریک‘ کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، اس کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے ایک مضبوط اور جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ۔ناراض ارکان نے کہا آپ نے واضح طور پر یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مرکزی قیادت کی موجودگی میں ہماری ملاقات کرائی جائے گی، تاحال اس حوالے سے نہ تو ہمیں کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور نہ ہی عملاً کوئی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments