آزاد کشمیر الیکشن ہم جیتیں گے

آزاد کشمیر الیکشن ہم جیتیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے پر ردِعمل میں کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ شیڈول چاہے جیسا بھی ہو، ہم ا لیکشن جیتیں گے۔

 بلاول کی بھرپور انتخابی مہم سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انتخابی شیڈول میں تبدیلی جیسے اقدامات عوامی حمایت کا راستہ نہیں روک سکتے ، پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ، ہر میدان میں کامیابی ہماری ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...