ڈکیتی کی 7وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے ،3موٹر سائیکلیں چوری

ڈکیتی کی 7وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے ،3موٹر سائیکلیں چوری

اکرام سے 4لاکھ ،25ہزار،افتخار سے 4لاکھ،دانیال سے 3لاکھ 45ہزار لوٹ لئے عدنان،مدثر،امین،فہیم بھی لٹ گئے ،شاہد،نفیس،عرفان موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق مزنگ میں اکرام سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,اکبری گیٹ میں افتخار سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, رائے ونڈ میں دانیال سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون, کاہنہ میں عدنان سے 3لاکھ 22ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹائون میں مدثر سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ چوہنگ کے علاقے میں امین سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں فہیم سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا،غازی آباد سے شاہد ،جوہرٹاؤن سے نفیس اور داتا دربار سے عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 ں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...